Monday, 23 December 2024, 01:21:51 am
 
وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 22, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و ‎چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔