Friday, 26 April 2024, 07:59:17 am
چین کی دواسازکمپنیوں کوپاکستان کوکوروناوائرس سےبچائوکی ویکسین کی برآمدکاعمل تیزکرنےکی ہدایت
January 23, 2021

چین نے اپنی دواسازکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کو کوروناوائرس سے بچائو کی ویکسین کی برآمدکاعمل تیز کیاجائے۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua-Chunyingنے بیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران بتائی۔دواسازکمپنیوں کو یہ ہدایات چینی سٹیٹ قونصلر Yang-Yiکی جانب سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو اس یقین دہانی کے بعدجاری کی گئیں کہ پاکستان کو کوروناویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔اس سے پہلے شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ چین نے اس ماہ کے اواخر تک پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کاوعدہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ویکسین معاونت کے طورپرفراہم کی جائے گی اور چین اس کی قیمت وصول نہیں کرے گا۔