غربت کے خاتمے کی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو در پیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میںکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی جانب سے شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کا مقصد غریب عوام کا بوجھ کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اس حوالے سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور فیصلوں پر بھی کام کررہی ہے جن کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام یقینی بنانے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔