Friday, 03 January 2025, 03:38:28 am
 
اقوام متحدہ تنازع کشمیر کے حل کیلئے فوری طورپر اقدامات کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر
February 23, 2024

فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ خطے میں مستقل امن کیلئے تنازع کشمیر کے حل کیلئے فوری طورپر اقدامات کرے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورے پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت اس طرح کے مضحکہ خیز اقدامات سے دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہاکشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت یکطرفہ طورپر اس کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا جیسا کہ اس نے پانچ اگست2019 ء میں غیر قانونی اقدام کیا تھا۔