Wednesday, 12 March 2025, 04:44:40 pm
 
حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرے گی، وزیرخزانہ
February 23, 2025

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیاہے ۔

آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بیرونی ترسیلات زر بھیجنے والوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ ہونے اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں آنے والی رقوم میں اضافے سمیت مثبت اقتصادی اشاریوں کواجاگر کیا ۔

محمد اورنگزیب نے ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے اہم کردار پر زوردیا اور کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے تعمیراتی صنعت کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ رئیل سٹیٹ میں کوئی سٹے بازی نہیں ہونے دی جائے گی۔