Wednesday, 12 March 2025, 04:49:46 pm
 
وزیرخزانہ کا تعمیراتی صنعت کی معاونت کے حکومتی عزم کا اظہار
February 23, 2025

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے تعمیراتی صنعت کی معاونت کے حکومتی عزم کا بھی اظہار کیا انہوں نے یقین دلایا کہ رئیل سٹیٹ کے شعبے میں کسی قسم کی سٹہ بازی نہیں ہو رہی۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے تاجررہنمائوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور اب ہم پائیدار ترقی کے حصول پر توجہ دے رہے ہیں انہوںنے کہا کہ کرنسی میں استحکام ‘ پالیسی ریٹ میں کمی اور سٹاک ایکسچینج میں تیزی ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہونے کی علامت ہے۔