Wednesday, 16 October 2024, 08:38:42 am
 
آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے وفاقی کابینہ اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا:آصف
November 23, 2022

File Photo

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اور اتحادیوں کو نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اعتماد میں لیاجائے گا ۔

انہوں نے آج (بدھ) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں میڈیا میں بے یقینی کی صورتحال آئندہ ایک سے دو روز میں ختم ہوجائے گی۔وزیردفاع نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آرمی چیف کی تقرری جیسے اہم فیصلے ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں اور کسی بھی سیاسی مداخلت کے بغیر آئین اور قانون کے تحت کیئے جانے چاہئیں۔