وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح میانوالی میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے وتہ خیل چوک سے سرگودھا موڑ تک جاری آپریشن کا معائنہ کیا۔
آپریشن میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میانوالی سلمان احمد لون اور میونسپل کمیٹی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میانوالی شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔