حکومت سندھ نے لوگوں کی سہولت کے لئے سرکاری سطح پر ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ کے اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر شرجیل میمن نے آج کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران سندھ حکومت کی متعارف کردہ بس سروس میں شامل بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔