آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے شدید گرمی کی موجودہ لہر کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی ہیں جو رواں ہفتے ملک کے اکثر حصوں خاص طور پر جنوبی پنجاب سندھ اور بلوچستان میں برقرار رہے گی۔کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں گرمی کی شدید لہر کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیں۔شدید گرمی اور اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوردھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔