بارہ سال اور اس سے کم عمر کھلاڑیوں کے علاقائی ایشیئن ٹینس فیڈریشن مقابلوں کا فائنل آج کھٹمنڈو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔