ایف سی بلوچستان شمالی دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بلوچستان میں انسداد سمگلنگ کی کارروائیاں کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں ماہ کے دوران ڈیرہ مراد جمالی، بارکھان، پشین، نوشکی، ژوب اور مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں تریسٹھ کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی ایشیا کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی۔ قبضے میں لی گئی اشیا میں ایرانی تیل، ٹائرز، سگریٹیں، چینی اور یوریا کھاد شامل ہیں۔