Sunday, 08 September 2024, 04:28:09 am
 
ایتھوپیا:مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد229 ہوگئی
July 24, 2024

فائل فوٹو

ایتھوپیا کے پہاڑی علاقے گوفا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر دو سو انتیس ہوگئی ہے۔

ایتھوپیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر امدادی کارکن تھے جو گزشتہ روز مٹی کے تودے میں دبنے والوں کو نکالنے میں مصروف تھے کہ ان پر ایک اور مٹی کا تودہ آگرا۔

ادارے کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا جبکہ مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔