Sunday, 06 October 2024, 12:33:50 pm
 
بلیغ الرحمن کا پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور
September 24, 2023

پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر WADA MITSUHIRO سے آج لاہور میں ایک ملاقات کے دوران کہی ۔

بلیغ الرحمن نے کہاکہ پاکستان کو جی ایس پی سکیموں میں شامل کیاجاناچاہیے تاکہ ٹیکسٹائل اورسپورٹس کی اعلی معیار کی پاکستان مصنوعات برآمد کی جاسکیں۔

انہوں نے کہاکہ جاپان کے ساتھ ترجیحی تجارت کی سہولتیں حاصل کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔

ملاقات میں تجارت، سیاحت اور تعلیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔