ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے پانچ رکن ممالک نے نیویارک سٹی میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں اقوام متحدہ کے گروپ آف فرینڈز برائے ڈیجیٹل تعاون کا آغاز کر دیا ہے۔
ان ممالک میں سعودی عرب، بحرین، قبرص،پاکستان اور روانڈا شامل ہیں۔
یہ تقریب اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر ڈیجیٹل معیشت کی پائیدار ترقی، حمایت و خوشحالی کی طرف قدم اور عالمی سماجی شمولیت یقینی بنانا ہے۔گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے گزشتہ دو دہائیوں سے معاشروں کو تبدیل کر دیا ہے اور حکومت اور اربوں کاروباری افراد کو آپس میں جوڑدیا ہے۔