صومالیہ کے شہر بلدوین ( BELEDWEYNE ) میں سیکورٹی چیک پوسٹ پربم دھماکے سے 18 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے ۔
صومالیہ کی پولیس کے مطابق ایک ٹرک جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں شہری اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔