اسرائیل اور حماس چارروزہ جنگ بندی کے معاہدے پر آج صبح سے عملدرآمد شروع کر رہے ہیں۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت اسرائیل کی قید سے فلسطینیوں کی رہائی بھی عمل میں آئے گی۔اس سے قبل اسرائیل اور حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کم از کم پچاس اسرائیلی قیدی ہوں اور بے شمار فلسطینی قیدیوں کو بھی جنگ بندی کے دوران رہا کیا جائے گا۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لئے ریڈکراس تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔