Saturday, 27 July 2024, 02:11:22 pm
بھارتی انتظامیہ نے ایک بار پھر جامع مسجد سرینگر کو تالا لگا دیا
November 24, 2023

نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مذہبی آزادی مسلسل سلب کررکھی ہے اورمسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے۔

بھارتی انتظامیہ نے آج ایک بار پھر جامع مسجد سرینگر کو تالہ لگا کر لوگوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ حکام نے لوگوں کو مسجد تک پہنچنے سے روکنے کے لیے نوہٹہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کر دیئے تھے ۔

یہ اقدام اس خوف کے پیش نظر کیا گیا کہ مسجد میں جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے مذہبی تعصب کو بے نقاب کرتی ہے۔ مودی حکومت ایک طرف مسلمانوں کو مذہبی فرائض ادا کرنے سے روک رہی ہے جبکہ دوسری طرف یہ ہندوں کو دو ماہ تک جاری رہنے والی امرناتھ یاترا میں شرکت سمیت تمام مذہبی ذمہ داریوں کی بجا آوری کیلئے تمام حکومتی مشینری متحرک کر رہی ہے۔