Monday, 25 November 2024, 12:40:53 am
 
چیف جسٹس پاکستان کا تحقیقات میں بہتری کیلئے فزانزک کواپ گریڈکرنے پرزور
November 24, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں خیبرپختونخوا میں عدالتی اصلاحات کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں جیلوں کے نظام میں اصلاحات کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے اور اصلاحات کا ایک جامع پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کے پی کے کمیٹی جیل کے حالات کا جائزہ لینے، زیر سماعت قیدیوں کے مسائل کو حل کرے گی، اور بحالی کے پروگراموں کی تجویز پیش کرے گی تاکہ انہیں معاشرے کا پرامن اور فعال شہری بنایاجاسکے ۔

اس موقع پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے شواہد پر مبنی تحقیقات کو مضبوط بنانے کے لیے فرانزک سائنس کی سہولیات کو بہتر کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔