پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کسی کو وفاقی دارالحکومت میں انتشار پھیلانے کی ہرگزاجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کے لئے حتمی کال مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شہریوں کی روزمرہ سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی پوری طرح ذمہ دار ہے۔