پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 167 رنز بنا سکی۔