Saturday, 27 April 2024, 10:49:05 am
اسرائیل غزہ کی امداد پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے:اقوام متحدہ
March 25, 2024

اقوام متحدہ کے امدادی کاموں کے سربراہ نے شمالی غزہ کی امداد بند کرنے کے خطرناک اثرات پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے رابطہ کارMartin griffithsنے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی امداد پر عائد تمام پابندیاں ختم کردے۔انہوں نے کہا کہ ستر فیصد افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔