اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کورونا وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور اس عالمی وبا کی روک تھام کے لئے ضروری آلات تک یکساں رسائی کیلئے جنگی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے رکن ملکوں کی سالانہ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رکن ملکوں پر زور دیا کہ اس عالمی وباک و ختم کرنے کے لئے ضروری جرات مندانہ فیصلے کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کوبدلنے کے لئے دنیا کو اعلیٰ ترین سطح پر سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔