Friday, 18 October 2024, 07:12:23 am
 
متعلقہ سرکاری اداروں کی سمگلنگ کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری
July 25, 2024

متعلقہ سرکاری ادارے کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ چودہ سے اکیس جولائی کے دوران انہوں نے دو اعشاریہ دو دو میٹرک ٹن چینی ، تین اعشاریہ سات پانچ میٹرک ٹن کھاد ، چونسٹھ میٹرک ٹن آٹا، پانچ سو سولہ سگریٹ کے ڈبے، کپڑے کے چوراسی تھیلے اور ستاون ہزار لیٹر ایرانی تیل قبضے میں لیا۔