Friday, 18 October 2024, 07:05:43 am
 
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سماجی و اقتصادی رجسٹری منصوبے کا افتتاح کردیا
July 25, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج (جمعرات) لاہور میں سماجی و اقتصادی رجسٹری منصوبے کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی بہتر طریقے سے امداد کیلئے قابل اعتماد اعداد و شمار ضروری ہیں۔ مریم نواز نے بتایا کہ سماجی و اقتصادی رجسٹری منصوبے کے تحت اب تک پچیس لاکھ افراد کا اندراج کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو فروغ دینے کے لئے پنجاب بھر میں پانچ ہزار سے زائد تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں ماہر تربیت دینے والے عملے کو تربیت دیں گے۔