Tuesday, 08 October 2024, 08:35:33 pm
 
کرم،دہشت گردوں کا چوکی پر حملہ،پولیس اہلکار شہید
August 25, 2024

آج کرم کے علاقے میں ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں       جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں حملے میں ملوث مجرموں کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم پولیس افسران اور اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔