Saturday, 27 July 2024, 01:41:37 pm
حکومت عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،میرعلی مردان
September 25, 2023

بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات آج بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کہی۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے عوام کی سہولت کیلئے ہسپتال میں فوری طور پر سی ٹی سکین مشین کی تنصیب کی ہدایت کی۔