Friday, 13 September 2024, 07:41:56 am
 
قیمتوں کی نگرانی کی قومی کمیٹی کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ
September 25, 2023

قیمتوں کی نگرانی کی قومی کمیٹی کا آج اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں برقرار رکھنے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

منصوبہ بندی اور ترقی کے نگران وزیر محمد سمیع سعید نے اجلاس کی صدارت کی۔

وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے پر زور دیا اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور مجسٹریٹس کو ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے استعمال کریں؛

افسران نے قیمتوں اور افراط زر کے اعدادوشمار پیش کئے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں نے کمیٹی کو گندم، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی پیداوار اور رسد کے بارے میں بتایا جو اطمینان بخش ہے۔