Friday, 21 June 2024, 11:16:00 pm
بلدیاتی انتخابات:سندھ کے 15اضلاع میں دوبارہ پولنگ جاری ہے
March 26, 2023

سندھ کے پندرہ اضلاع میں مقامی حکومت کے دوبارہ انتخابات کیلئے آج پولنگ جاری ہے۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اورشام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔ہمارے حیدرآباد کے نمائندے کے مطابقسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ضلع کونسل اور جنرل ممبرز کی نشستوں پر آج پولنگ ہورہی ہے۔

ایک لاکھ نو ہزار چھ سو ستاسی رجسٹر ووٹرز جن میں 59,310 مرد اور 50,377 خواتین ووٹرز شامل ہیں پندرہ اضلاع میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اِن اضلاع میں مجموعی طور پر 81 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 21 پولنگ اسٹیشن مردوں کیلئے اور 22 خواتین کیلئے مختص ہیں جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز مرد و خواتین دونوں کیلئے ہونگے۔

صوبے کے جن پندرہ اضلاع میں دوبارہ پولنگ ہورہی ہے ان میں میرپور خاص' عمرکوٹ ' تھرپارکر' حیدرآباد' جامشوروں' بدین ' جیکب آباد' کشمور' شکار پور' لاڑکانہ' قمبرشہداد کوٹ' سکھر ' خیرپور' شہید بے نظیر آباداورسانگھڑ شامل ہیں۔

اس موقع پر تمام پولنگ سٹیشن پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔