Tuesday, 07 May 2024, 10:38:09 pm
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
April 26, 2024

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے معاہدے پردستخط ہو ئے تھے۔

معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میںجبکہ 4 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔

یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔