Tuesday, 07 May 2024, 01:53:53 pm
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیر منصوبہ بندی
April 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی 13 ویں جوائنٹ کاپوریشن کمیٹی (جے سی سی) کی تیاری کے حوالے سے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت جمعہ کو اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی سمیت تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین اور 13 ویں جے سی سی کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران حکومت نے سی پیک کو دوبارہ زندہ کیا جسکو سابقہ دورہ حکومت میں پس پست ڈال دیا تھا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔