رات برمنگھم میں چار میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تئیس رنز سے ہرا دیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی ٹیم ایک سو ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ آخری اوور کی چار گیندیں ابھی باقی تھیں۔انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔