وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل88فیصد جبکہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا46 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی آمد و رفت کو روکا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاک فوج ٗ خفیہ اداروں اور عوام کے تعاون سے ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔