صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی باسط صدیق شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد
رکھے گی۔
صدراوروزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔