Sunday, 08 September 2024, 04:30:53 am
 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محصور غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کومکمل تباہی قراردیا
July 26, 2024

فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو تباہ کن قراردیا ہے ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے وحشیانہ قتل عام اور تباہی کی شرح ناقابل بیان ہے اور انسانی امداد کی شرح ضروریات کی نسبت نہایت کم ہے ۔

غزہ کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دعووں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلے کا دوریاستی حل ہی واحد ممکنہ راستہ ہے ۔

انہوں نے فلسطین کے تنازعے کے تصفیے کیلئے دوریاستی حل کی فوری ضرورت پر بھی زوردیا۔