Sunday, 08 September 2024, 04:28:41 am
 
گرمی کی شدت میں بے انتہا اضافہ معیشت کو متاثر کررہا ہے، انتونیو
July 26, 2024

فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے حدت کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور اس سے سالانہ تقریباً پانچ لاکھ افراد کی ہلاکت کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں بے انتہا اضافہ معیشتوں کو بری طرح متاثر کررہاہے ، عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے گروپ بیس کے ملکوں پر زوردیاکہ وہ کوئلے اور تیل سے چلنے والے توانائی منصوبوں کوقابل تجدید ذرائع پرمنتقل کریں اور کمزورملکوں اور معاشروں سے تعاون کریں۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہاکہ ایک عالمی اپیل شروع کی جائے گی جس میں انتہائی کمزور محنت کشوں اوران کے تحفظ کا خیال رکھنا اوراعدادوشمار اورسائنس کو استعمال کرتے ہوئے ماحول سے مطابقت رکھنے والی معیشتوں اور معاشروں کو فروغ دینا ہے۔