Friday, 18 October 2024, 07:06:25 am
 
حکومت ملک کو قدرتی آفات سے محفوظ کرنے کیلئے تمام پالیسی اقدامات کررہی ہے، رومینہ
July 26, 2024

ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی معاون رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو بار بار آنے والی شدید قدرتی آفات سے محفوظ کرنے کے لئے تمام پالیسی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور اقتصادی شعبوں خصوصاً زراعت، پانی، توانائی، صحت اور تعلیم کو قدرتی آفات سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔