Friday, 26 April 2024, 11:26:22 pm
احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے: بھارتی کسان
January 27, 2021

بھارت میں کسان رہنمائوں نے خبردار کیاہے کہ وہ اپنے احتجاج کی اپیل واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر زرعی اصلاحات کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران نئی دہلی میں بدترین تشدد کی مذمت کی اور پرامن مارچ میں انتشار پھیلانے کاذمہ دار شرپسند عناصر کو ٹھہرایا۔