Friday, 26 April 2024, 05:54:16 pm
قوم نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2سال مکمل ہونے پر سرپرائز ڈے منایا
February 27, 2021

پاک فضائیہ نے سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن کےدوسال مکمل ہونےکےموقع پرمادروطن کادلیرانہ دفاع کرنے پربہادر شاہینوں کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئے آج(ہفتہ) سرپرائز ڈے منا یا ۔ ان شاہینوں نے 27فروری2019ء کو خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب دیا تھا ۔

سرپرائز ڈے کی تقریب اسلام آباد میں پی اے ایف ہیڈکوارٹرزمیں ہوئی جوتمام میڈیاچیلنزپربراہ راست نشرکی گئی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی فضائیہ کی طرف سے بالا کوٹ میں فضائی حدودکی خلاف ورزی کے واقعے کا فوری ردعمل تھا جس میں چند درختوں اور ایک جنگلی کوے کو نقصان پہنچاتھا،کوپاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مگ 21 اور SU-30 کومارگرایا تھا جبکہ پاک فوج نےطیارے سےبحفاظت باہر نکلنےوالےبھارتی پائلٹ سابق ونگ کمانڈرابھی نندن کو کنٹرول لائن پر پاکستانی علاقے سے گرفتار کرلیا تھا ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی اور وہ قوم کی امنگوں کے مطابق پوری قوت سے جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر آج اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ہمارا ردعمل فوری، پرعزم اورغیرمتزلزل ہوگا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے اس نے ستائیس فروری2019 کو پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کے ساتھ اس کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہم حق خودارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے خاتمے کا وقت ہے۔اس سے پہلے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر اور فلائی پاسٹ کا معائنہ کیا۔