Sunday, 28 April 2024, 02:25:37 am

مزید خبریں

 
جلیل احمداندرابی کی28ویں برسی
March 27, 2024

 بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جلیل احمد اندرابی کی اٹھائیسویں برسی منائی  گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جلیل احمد اندرابی کوآٹھ مارچ 1996 میں سرینگر میں بھارتی فوج نے دن دیہاڑے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں دوران حراست جان لیوا تشددکا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا۔

جلیل اندرابی انسانی حقوق کے کارکن خاص طور پر 1994 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کے کنونشن میں شرکت کے حوالے سے خاصے مقبول تھے جہاں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ۔