Saturday, 27 April 2024, 12:36:47 pm
سعودی عرب کی مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی ہتھیانے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت
March 27, 2024

سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آٹھ سو ایکڑ اراضی ہتھیانے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہاکہ اس طرح کے اقدامات عالمی قوانین اور متعلقہ قراردادوں کے منافی ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی اقدامات سے مسئلے کے دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچاہے۔سعودی عرب نے عالمی برادری سے اسرائیلی آباد کاروں کی دانستہ خلاف ورزیاں بند کرانے اور قبضے میں لی گئی فلسطینی زمینیں بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔