Thursday, 09 May 2024, 12:45:52 am
یوریا کھاد پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی، رانا تنویر حسین
April 27, 2024

صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد کی خوش اسلوبی سے فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیاجارہا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یوریا کھاد پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کھاد کمپنیوں پرزوردیا کہ وہ کسانوں کو زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے سہولتیں فراہم کریں۔