Thursday, 09 May 2024, 12:38:09 am
وزیراعظم کی ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں کمی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
April 27, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے ماحول کونقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے بارے میں رہنمااصولوں پرمبنی پالیسی وضع کرنے کے معاملے پر صوبوں سے مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی پاکستان کونسل کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پالیسی تشکیل دینے کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں ملکر کام کریں گی۔اجلاس کے شرکاء نے کاربن کریڈٹس میں غیرملکی تجارت کے لئے پالیسی کے رہنما اصولوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبوں سے مشاورت کے بعد پالیسی کامسودہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے پالیسی سازی کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں۔