Thursday, 09 May 2024, 03:32:54 am
پاکستان اور کینیڈا کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
April 27, 2024

پاکستان اور کینیڈا نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے OTTAWA میں پانچویں پاکستان چین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوران ہوا ۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا اور خاص طورپر تجارت، سرمایہ کاری ، تعلیم ، پارلیمانی وفود کے تبادلوں ، انسداد دہشت گردی اور لوگوں کے لوگوں کے ساتھ رابطوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات اور مواقع کی نشاندہی کی ۔امریکی ملکوں کے بارے میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ مریم آفتاب نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کینیڈا کی کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی ، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبے سرمایہ لگانے کی دعوت دی۔