Sunday, 08 September 2024, 05:28:41 am
 
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید
July 27, 2024

File Photo

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید دس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور نوے ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہر دس میں سے نو فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کردیا ہے۔