Sunday, 08 September 2024, 09:20:24 am
 
خان یونس میں اسرائیل کی بمباری،مزید اٹھارہ فلسطینی شہید
July 27, 2024

محصورغزہ کے شہر خان یونس میں آج اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید اٹھارہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد انتالیس ہزار دو سو چودہ سے زائد ہو گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر خان یونس کے جنوبی علاقے کے رہائشیوں کے انخلاء کیلئے نئے احکامات جاری کئے ہیں۔

اپنے حکم میں فوج نے کہا ہے کہ وہ خان یونس میں سخت کارروائی کرے گی۔

اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ کی شہری آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور محفوظ زون قرار دیئے گئے علاقوں پر فوجی حملے کرنے پر اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔

ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے انسانی مدد فراہم کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اسرائیلی فوج کی شدید کارروائی کے نتیجے میں ایک لاکھ اسّی ہزار سے زائد فلسطینی شہری خان یونس شہر سے چلے گئے ہیں۔