Saturday, 21 December 2024, 09:05:11 pm
 
بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں،شرجیل میمن
August 27, 2024

سندھ کی حکومت نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیش آنیوالی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری احتیاطی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس میں ہنگامی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے مطلوبہ مشینری مہیا کردی گئی ہے