Friday, 26 April 2024, 07:22:00 pm
پاکستان سیاحت کے شعبے میں دستیاب وسائل کواربوں ڈالر کی صنعت میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے:وزیراعظم
September 27, 2022

File Photo

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان موثرمنصوبہ بندی اوراس پر عملدرآمد کے ذریعے سیاحت کے شعبے میں دستیاب وسائل کواربوں ڈالر کی صنعت میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان ایشیا میں سیاحوں کے لئے سب سے زیادہ پرکشش ملک بن سکتا ہے جہاں سیاحت کے لئے سازگار ماحول میں ملکی وغیرملکی سیاح مختلف نوعیت کے قدرتی مناظر اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کے شعبہ میں کئے گئے اہم اقدامات سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی اور سیاحوں کوزیادہ سہولیات کی فراہمی سے ہمارے سیاحت کے شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے اس امیدکااظہارکیاکہ ملک بھرمیں سہولیات کے اضافے کے ذریعے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اورصوبائی محکمہ سیاحت کی استعدادسے بھرپورفائدہ اٹھائیں گے، اس سے غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدکی راہ بھی ہموار ہوگی۔