Saturday, 21 December 2024, 10:16:27 pm
 
خوراک و زراعت کے ادارے کی زرعی شعبے کو ڈیجیٹل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی
September 27, 2023

قومی تحفظ خوراک کے نگران وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے زراعت، لائیوسٹاک اور

ماہی پروری کے شعبوں میں پاکستانی ماہرین کی استعداد میں اضافے کیلئے ایف اے او کی مدد طلب کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں ادارہ خوراک و زراعت کی پاکستان میں نمائندہ Florence Rolle سے گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر کوثر ملک نے کہا کہ خوراک کے عدم تحفظ سے نمٹنے اور پائیدار زرعی پیداوار کے حوالے سے پاک ایف اے او اور پاکستان کے درمیان تعاون انتہائی تسلی بخش ہے۔

ایف اے او کی نمائندہ نے کہا کہ ان کا ادارہ زرعی شعبے اور خوراک کے نظام میں بہتری، تبدیلی اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے تحفظ خوراک کی وزارت کو ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے سویابین کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔