Sunday, 06 October 2024, 01:10:23 pm
 
وزیرخزانہ کا صوبوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے پر زور
September 27, 2023

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی خدمات کو بہتر بنانے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور اشیائے ضروریہ کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے درمیان فرق کو کم کرکے قیمتوں کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

وہ بدھ کے روز ہائبرڈ فارمیٹ میں صوبائی وزرائے خزانہ کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔